• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپٹتی دِکھ رہی ہے،آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر مرکزی کمیٹی اور سندھ کی ضلعی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلا س کی صدارت کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عوام دشمن بجٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ موجودہ تجویز کردہ بجٹ اگر پاس ہوگیا تو ملک عملاًIMFکے ہاتھوں گروی ہوجائیگا،احتساب کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپٹتی دِکھ رہی ہے،جہاں احتساب کی آڑ میں سیاسی قائدین کو گرفتار کرکے جمہوریت کی بساط لپٹنے کی طرف پیش قدمی ہورہی ہے،ایسے حالات میں تمام لسانی اکائیوں کو ایک کرنے کی ضرورت ہے،نہ کہ لسانی نفرتیں پروان چڑھاکر انہیں تقسیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سماجی اور کاروباری شخصیا ت کو ملکر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا ،ٹیکسز کے بے جا نفاذ اور سخت شرائط پر قرضوں کے حصول نے نا صرف ملک کو بند گلی میں لاکھڑا کیا ہے بلکہ عوام کو بدحالی کا شکار بنادیا ہے،ایسے مشکل اور سخت حالات میں قطر کی جانب سے معاشی تعاون کے نام پر مزید 3ارب ڈالر کے نئے قرضے عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے خطرے کی گھنٹی کی مانند ہے جسے آسان نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کیلئے قرض لو اور ملک چلاؤ کے آسان راستے کو اختیار کئے ہوئے ہے ،جسکا فی الفور راستہ نہ ر وکا گیا تو سوائے پچھتاوے کہ کچھ باقی نہیں رہیگا۔ جبکہ حکمران جماعت کے وزرا اور ارکین کی جانب سے قرض جیسی لعنت کے ملنے پر مبارکباد کے پیغامات آزاد قوم کے جذبات اور احساسات سے کھلواڑ ہے جسکی مہاجر قومی موومنٹ پر زورمذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت اور جمہوریت دونوں خطرے میں ہیں،موجودہ تجویز کردہ بجٹ اگر پاس ہوگیا تو ملک عملاًIMFکے ہاتھوں گروی ہوجائیگا۔
تازہ ترین