• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے میڈیا کا لیکڈ دستاویزات پر چھاپےکے بعد پولیس پر مقدمہ

سڈنی (اے ایف پی ) آسٹریلیا کے میڈیاکا لیکڈ دستاویزات پر چھاپہ کے بعد پولیس پر مقدمہ، آسٹریلیا کے ایک قومی نشرکار نے پیر کو کورٹ میں پولیس کی جانب سے اپنے دفتروں پرچھاپہ مارنے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہےاورمطالبہ کیا ہے کہ چھاپہ کے دوران قبض کی گئی فائلز واپس کی جائیں۔آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی )نےقبض کی گئیں فائلز پر پولیس کی رسائی کو روکنے کیلئےحکم امتناعی کامطابہ کیا ہے۔ان فائلز کا تعلق دو سال پرانی تفتیشی رپورٹ سے ہےجس میں آسٹریلین اسپیشل فورسز کے جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کو رپوٹ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئےاے بی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ اینڈرسن نےکہا کہ مقدمہ میں سرچ وارنٹ جو پولیس نے چھاپہ کیلئے استعمال کیے تھے ان کی آئینی حیثیت پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔
تازہ ترین