• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ دارطبقہ پر بوجھ کم ‘زرعی آمدنی پر ٹیکس لگایا جائے‘امین الحق کا حکومت سے مطالبہ

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے قومی اسمبلی میںبجٹ بحث میں حصہ لیتے ہو ئے کہا کہ تنخو اہ دار طبقہ پر بو جھ کم کیا جا ئے اور انکم ٹیکس کی حدکو واپس 12لا کھ پر لا یا جا ئے‘زرعی آمد نی پر ٹیکس لگا یا جا ئے اور اشیاء ء خو ردنوش پر ٹیکس کی شرح میں اضا فہ کو روکا جا ئے ۔سید امین الحق نے اس مو قع پر سندھ حکو مت پرکڑی تنقید کر تے ہوئے کہا کہ کر اچی پینے کے پا نی کو تر س رہا ہے اور سندھ حکو مت کے فو ر منصوبے کو اپنی مجر مانہ غفلت کے باعث مکمل نہیں کر رہی‘سندھ حکو مت نے گز شتہ 11بر سوں میں کر اچی کو صرف 10بسیں فر اہم کیں جو اس وقت فعال بھی نہیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ گر ین لا ئن ،اورنج لا ئن منصوبے بھی اپنی تکمیل کے منتظر ہیں ۔وفا قی حکو مت بلد یہ عظمی کر اچی کیلئے 25 ارب اور بلد یہ اعلی حید ر آبا د کیلئے 5ارب کے پیکج کا اعلان کر ے‘سید امین الحق نے وفا قی حکو مت پر زور دیا کہ لاپتا کا رکنان کی جلد زجلد با زیا بی او رایم کیو ایم پاکستان کے بند دفا تر کو فوری طو ر پر کھلوایا جا ئے۔
تازہ ترین