• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن ) کی ایم پی حنا پرویز بٹ نے وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس دائر کردیا۔ پیر کو حنا بٹ نے ریفرنس دستاویزات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں ، ریفرنس میں حنا بٹ نے زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حنا بٹ نے کہاکہ زرتاج گل نے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا۔ میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ زرتاج گل نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے،شبنم گل کو نوکری دلوانے کے لئے زرتاج گل نے سفارش کی۔ انہوںنے کہاکہ زرتاج گل نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نعیم الحق نے اس لیٹر کو واپس لینے کا اعتراف کیا‘ انہوںنے کہاکہ زرتاج گل کی تاحال پی ایچ ڈی مکمل نہیں۔
تازہ ترین