• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمرا ءمیں 5روزہ چلڈرن پینٹنگ ورکشاپ کا آغا ز

لاہور(شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں پانچ روزہ ’’چلڈرن پینٹنگ ورکشاپ ‘‘کا آغا زہوگیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان ورکشاپ کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ بچوں کی آرٹ میں دلچسپی ہماری اعلی اقدار کی عکاس ہے،بچوں کی احسن انداز میں تربیت خوبصورت معاشرہ کی طرف اہم قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ الحمرا آرٹ کا ادارہ ہے اور فن کو نئی نسل کو منتقل میں اپنا کردار نبھا رہا ہے،ہم الحمرا میں فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں بچوں کی باقاعدہ تربیت کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ،’’چلڈرن پینٹنگ ورکشاپ ‘‘میں 38بچے شرکت کر رہے ہیں۔ورکشاپ 28جون تک جاری رہے گی۔ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے بچوں کو افتتاحی سیشن میں لیکچر دیا اور بنیادی تکنیک سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین