• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کی فلڈ سے نمٹنے کیلئے موبائل ٹیمیںتشکیل

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت نےرواں سال مون سون کو دوران ممکنہ فلڈ سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے ہر ٹائون کی سطح پر ایک موبائل ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ڈاکٹر میڈیکل آفیسر، ڈسپنسری، ایل ایچ وی اور نائب قاصد شامل ہیں۔ اسی طرح ہر ٹائون کی سطح پر فکس کیمپ بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ تمام تر ضروری ادویات، ویکسین اور پانی کو صاف رکھنے والے انتظامات مکمل ہیں۔ ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں کے تدارک کیلئے کیڑے مار ادویات اور سپرے کا مکمل انتظام ہے۔ صبح ، شام اور رات تین شفٹوں کیلئے صحت ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور یہ فلٹر کنٹرول سیل یکم جون سے کام کر رہا ہے۔
تازہ ترین