آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: ڈی پی او لودھراں ، ایس ایچ او دھنوٹ کو مغویہ کی کل تک بازیابی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حبس بے جا کی درخواست پر ڈی پی او لودھراں اور ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ کو مغویہ کی بازیابی 26 جون تک یقینی بنانے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں شمیم بی بی نے موقف اختیار کیا کہ 14 جون کو وہ اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کے لئے جا رہے تھے ،ملزمان عمران، شیرا، فیضان محمود اور میدو مائی نے اس کی22 سالہ بیٹی ریاض بی بی کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،10روز گزرنے کے باوجود پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا البتہ درخواست گزار کو تھانے سے نکال دیا، دریں اثناہائی کورٹ نے خانیوال کے رہائشی محمد انور کو امانت میں خیانت کے مقدمہ میں سزا کیخلاف اپیل کی سماعت 18 جولائی تک کےلئے ملتوی کر دی ہے، ملزم محمد انور نے موقف اختیار کیا کہ امانت میں خیانت کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے عدم موجودگی میں ڈھائی سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ دوسرے ملزم عابد علی کو بری کردیا بعد ازاں محمد انور از خود پولیس کے سامنے پیش ہو گیا اور اس نے گرفتاری دیدی،فاضل عدالت نے تونسہ شریف کی فلورملز کا کنکشن کاٹنے اور میٹر اتارنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیاقت علی اور صدام حنیف نے پارٹنر شپ میں فلور ملز لگا ئی کچھ

عرصہ بعد ان میں ناچاقی ہوگئی تو ایک پارٹنر لیاقت علی نے میپکو کے عملے کے ساتھ مل کر فلور مل کا کنکشن منقطع کرادیا، جب کہ وہ ڈیفالٹر بھی نہیں، درخواست گزار صدام حنیف نے میپکو حکام سے رجوع کیا تو انہوں نے کنکشن بحال کرنے سے انکار کردیا ،ہائیکورٹ نے اخراج مقدمہ کی رپورٹ منظور نہ کرنے کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں شکیل احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ مجاہد حسین نے تھانہ قریشی مظفر گڑھ میں اس سمیت دیگر کے خلاف چوری، اغواء اور تشدد کی دفعات کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کی جو مسترد کر دی گئی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں