• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ میں سی پی او کیخلاف رٹ،پولیس کو درخواست گزار کو ہراساںنہ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سی پی او ملتان کیخلاف شہری شہامت علی کی رٹ درخواست میں پولیس کو حکم دیا ہے کہ اگر پٹیشنر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تو اسے ہراساں و پریشان نہ کیا جائے اور اس کے جانور واپس کئے جائیں، فاضل عدالت میں پٹیشنر نے موقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ الپہ ملتان کی پولیس نے اسکے بھتیجے غلام شبیر کے خلاف 302 اور 397 کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا بعد ازاں ریکوری کے لئے پولیس اسے درخواست گزار کے بھانے پر لے آئی اور جاتے ہوئے اس کے جانور کھول لئے، عدالت نے پولیس کو 27 جون کو طلب کرلیا ہے اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ درخواست گزار کے جانور واپس کردیں ، دریں اثناہائی کورٹ نے توہین عدالت کی پٹشن پر پولیس حکا م کو طلب کرلیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ واضح احکامات کے باوجود علی پور پولیس نے فوزیہ بی بی کا بیان ریکارڈ کیا نہ دستاویزی شہادت قبول کی اور نہ ہی مقدمہ خارج کیا جبکہ اسے ہراساں کیا جا رہا ہے ،فاضل عدالت نے5 اپریل کو پولیس کو حکم دیا تھا کہ فوزیہ بی بی کا بیان ریکارڈ کیا جائے جو اپنے خاوند طاہر علی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور اس کے اغوا کا مقدمہ جھوٹا ہے مگر پولیس نے ان احکامات پر عمل درآمد نہ کیا ،عدالت نے ایس ایچ او تھانہ علی پور اور تفتیشی اے ایس آئی منیر احمد کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجوہات بیان کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین