آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کی غفلت ، انٹرمیڈیٹ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کی انتظامی غفلت نے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کا مستقبل دائو پر لگا دیا ہے،بتایا گیا ہے کہبورڈ امتحانات ختم ہونے کے باوجودمارکیٹ میں طلباء کو انٹرمیڈیٹ کی نصابی کتابیں دستیاب نہیں ہیں، مارکیٹوں میں تاجروں کے پاس گزشتہ سال شائع ہونے والی کتابوں کا سٹاک ختم ہوچکا ہے جبکہ نئی کتابوں کی چھپائی کا کام ہی مکمل نہیں ہوسکا ،متاثرہطلبا کا کہنا ہے کہ بارہویں جماعت کا تعلیمی دورانیہ گیارہویں جماعت کی نسبت کم ہوتا ہے جبکہ نصاب زیادہ ہونے کے باعث انہیں تیاری میں بھی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، مارکیٹ سے کتابیں نہ ملنے پران کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورت حالکا نوٹس لیں اور کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

ملتان سے مزید