• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 17ملزمان گرفتار ، شراب،منشیات ، اسلحہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب،منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ، تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم ناصر عباس سے 6 لٹر شراب، سہیل سے 8 لٹر، عثمان سے 5 لٹر اور پرویز سے 5 لٹر شراب برآمد کر لی ، تھانہ گلگشت پولیس نے ملزم عارف سے 30 بور پسٹل اور عمیر سے رائفل برآمد کر لی ،تھانہ نیو ملتان پولیس نے ملزمان شعبان اور رحمان سے آکڑہ پرچیاں برآمد کر لیں ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شمیر سے 20 لٹر شراب اور ساجد سے آکڑہ پرچیاں برآمد کر لیں ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے ملزم آصف سے 25 لٹر شراب اور جمیل سے 28 لٹر شراب ،تھانہ سٹی جلا ل پور پولیس نے ملزم سلیم سے 7 لٹر شراب برآمد کر لی ،پولیس تھانہ بی زیڈ نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا نے پر مظہر کو گرفتار کر لیا ہے، کرکٹ میچوں پر جواء کرا نے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئےتھانہ گلشت پولیس نے اکرم کو گرفتار کر کے 60 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی ، تھانہ نیو ملتان پولیس نے ملزم اویس کو گرفتار کر لیا ، بوگس چیک دینے پر تھانہ کینٹ پولیس نے زمان کی درخواست پر ملزم ہمایوں جبکہ حنیف کی درخواست پر ملزم بشیر اور محمد حنیف کی درخواست پر ملزم فیاض کے خلاف مقدمات درج کر لئے، تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالصمد، ضیاالحق، اصغر، اشفاق کو گرفتار کرکے وٹک کی رقم برامد کر لی جبکہ 4 موبائل فون وٹک رقم 97450 روپے برآمد کر لی۔
تازہ ترین