• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقداما ت کر ے،پی ڈبلیوایف

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈر یشن نے مزدوروں کو سوشل سیفٹی نیٹ کے تحت مراعات کی عدم فراہمی اور ما ہانہ کم ازکم مقررہ اجرت پر عملدرآمدنہ ہونے پر تشو یش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ھے کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کی تحفظ کیلئے اقداما ت کرے ۔یہ مطالبہ انہوں نے پی ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام پشاور میں میڈ یا کا ر کنوں اور مختلف تنظیموں کے عہدیدارو ں کیلئے سوشل سکیورٹی ،ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کے فوائد اور مزدور وں کی حا لت زار سے متعلق منعقدہ ورکشاپ میں کیااس موقع پر مذ کور ہ تنظیم کے صو با ئی جنرل سیکر ٹر ی رازم خان ، نیشنل کو آرڈی نیٹر شوکت علی انجم اور ٹرینر اسد محمود نے شر کا ء کو بتا یا کہ کا ر خا نے تو بڑھ ر ہے ہیںلیکن مزدوروں کی مراعات میں کمی آ ر ہی ہے اکثر مزدور غیر رجسٹرڈ ہیں اور ان کیلئے مقرر ہ ماہانہ اجرت پر عملدرآمد نہیں کیا جا تا ایک جانب کا ر خا نہ مالکان انہیں انکے حقوق نہیں د ے ر ہے تو دوسر ی طر ف صو بائی ایمپلا ئز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیویشن ،ای او بی آ ئی اور ورکرزو یلفیئر بورڈ سمیت د یگر سما جی تحفظ کے ادارے بھی ان کی ر جسٹر یشن ،مقررہ اجرت پر عمل درآمد اور د یگر مراعات د ینے پر میں ناکام ہے اور موجود ہ قوانین پر عمل درآ مد نہیں کیا جار ہا ہے۔
تازہ ترین