آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بنوں میں پولیو کیس آنے پر ڈی ایچ او کو تبدیل کر دیاگیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں میں پولیوکے مسلسل کیس آنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مینجمنٹ کیڈر گریڈ 20 کے ڈاکٹر محمد طائوس خان کو تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ 20 ہی کے صوبائی کوآرڈی نیٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ڈاکٹر فہیم حسین کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میںاعلامیہ جاری کر دیا محکمے کے ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے دفتر سے وابستہ مینجمنٹ کیڈر گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد رحیم خٹک کولیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے کوآرڈی نیٹر کا اضافی چارج حوالے کیا گیا ہے۔

پشاور سے مزید