• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈ ایج بینفٹ الائونس میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے، میاں جاوید

پشاور(نمائندہ خصوصی)پنشنرز ایسوسی ایشن اکبر پورہ کے صدر میاں جاوید نے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اولڈ ایج بینفٹ میں اضافہ نہ کرنے سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے اور حکمرانوں کو بددعائیں دی جا رہی ہیں حکمرانوں کی بددعائوں سے بچنے کے لئے اولڈ ایج بینفٹ الائونس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کا اعلان کرنا چاہئے انہوں نے پنشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کے باوجود الائونس میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے ۔
تازہ ترین