• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20جولائی کو الیکشن حق وباطل کے درمیان معرکہ ہوگا،نعیم خان عیسکی

پشاور (وقائع نگار) مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ہونے والے الیکشن در اصل حق و باطل کے درمیان معرکہ ہو گا۔ غیور قبائلی عوام ضلع خیبر، ضلع باجوڑ، ضلع مہمند ، اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان ، ضلع کرم اور ضلع اورکزئی سے 20 جولائی کو ترازو کے نشان سے کھڑے ہونے والے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔قبائلی اضلاع کا دورہ کرنے والے مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوّت کے وفد میں عبد الوھاب خان ، صداقت محمود غازی ؔاور بلال احمد خان بھی شامل تھے۔وفد نے مختلف علاقوں میں ترازو کے نشان کے امید واران کے لئے کنوینسنگ کی قبائلی عوام نے مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوّت کے وفد کو ہر مقام پر خوش آمدید کہا اور 20 جولائی کو ترازو کے نشان پر مہر لگا نے کا وعدہ پورا کرنے کاعہد بھی کیا۔
تازہ ترین