• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڈیوں کے مرض میں مبتلا 12سالہ بچے کے علاج کیلئے والد کی اپیل

پشاور (لیڈی رپورٹر) سینٹرل کُرم کے رہائشی امان اللہ نے ہڈیوں کے مرض میں مبتلا اپنے 12سالہ بیٹے کے علاج معالجہ کیلئے حکومت اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سال سے میرا بیٹا فدا محمد ہڈیوں کے مہلک مرض کا شکار ہے جس پر اب تک میں 25لاکھ روپے خرچ کر چکا ہوں جبکہ آئی وی آئی جی انجکشن ہر ماہ لگانا پڑتا ہے جس کی قیمت 20سے 25ہزار روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب جمع پونجی بیٹے کے علاج پر خرچ کرنے کے بعد میں اب مزید علاج معالجہ کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا۔ تاہم صوبائی حکومت کی طرف سے جاری صحت انصاف کارڈ پر میرے بیٹے کا علاج برقرار رکھنا بھی ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپنے بیٹے کے علاج کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ میں اپنے بیٹے کا علاج جاری رکھ سکوں۔ مخیر حضرات فون نمبر03059386663 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین