• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا فرمان بیٹے تشدد کرتے ہیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے،والد

پشاور(لیڈی رپورٹر)سواتی پھاٹک کے رہائشی سمیع اللہ خان نے نا فرمان بیٹوں کی طرف سے تشدد کیخلاف آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم فاٹا سے ریٹائرڈ ملازم ہوں جبکہ گزشتہ رات میرے تین بیٹوں نے پنشن اور جائیداد ز بردستی ما نگنے سے انکار پر نے مجھے تشددکا نشانہ بنا کر کمرے میں زدوکوب کر کے جا ن سے ما ر نے کی دھمکیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ بیٹوں کے خلاف پو لیس تھانہ گلبرگ میں ایف آ ئی آر درج کر ائی گئی بعد ازاں پو لیس نے انہیں رہاکر د یا ۔انہوں نے کہا کہ مکان کا کرایہ بھی میں دیتا ہوں جبکہ اب وہ مجھے گھر سے نکا لنےکی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان اور ائی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹوں کیخلاف قانو نی کا رروا ئی کرے ۔
تازہ ترین