• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر بی بی کا اپنے بیٹےکے قاتلوں کی گر فتاری کا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)بہادر کلے پشاور کی ر ہائشی خاتون اختر بی بی نے اپنے جگر گو شے کے قاتلوں کی عدم گر فتاری کیخلاف وزیر اعظم عمرا ن خان ، وزیر اعلیٰ محمود خان اور آ ئی جی پو لیس خیبر پختو نخوا سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں صحا فیوں کو فر یاد سنا تے ہو ئے انہوںنے کہا کہ میرا بیٹا نظر محمدکرا یہ پر رضوان اللہ ،جمروز اور بدروکا ر کشہ چلا ر ہا تھا دو ما ہ قبل زبا نی تکرار پر مذ کور ہ افراد نے رات گھر سے ڈاکٹر کے بہا نے بلا کر کے کھیتوں میں بے دردی سے قتل کیا ہم نے ان کے خلاف رامداس پو لیس تھا نہ میں ر پورٹ در ج کی لیکن پو لیس نے بر وقت کو ئی کا رروا ئی نہیں کی تا ہم بعد ازاں پو لیس نے بدرو نا می شخص کو گر فتار کرد یا اوربعد میں عدالت نے ان کو ر ہا کر د یا ۔جبکہ غنڈہ گر د گر ہ نے ہمیں گھر سے بھی نکالا۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا یا جا ئے۔
تازہ ترین