• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ ، ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل سنگل بینچ نے لاکھوں روپے مالیت کے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی عرفان علی یوسفزئی ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم بختیار پر الزام تھا کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن فارمولی صوابی کی حدود میں 15 مئی 219 کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے گرفتار کیا تھا دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کےموکل پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ایف ایس ایل اور دیگر شواہد میں بھی تضاد پایا جاتا ہے اور کیس کے ٹرائل تک ملزم کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا لیہذا ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت پر رہائی کی استدعا منظور کرلی
تازہ ترین