• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن رائٹس کا وفد غیر ملکی دورے سے وطن واپس پہنچ گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) وزارت انسانی حقوق پشاور کے ریجنل ڈائریکٹر غلام علی ڈنمارک اور سویڈن کے دس روزہ دورہ کے بعد پشاورواپس پہنچ گئے۔ انہوں نے واپسی پر پشاور میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں ڈنمارک اور سویڈن میں ہونے والی کانفرنس میں وزارت انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جوہری آغا کی قیادت میں دس رکنی وفد کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کی گئی وفد میں چاروں صوبوں کے سیکرٹریز ہیومن رائس اور پنجاب و خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹرز ہیومن رائس شامل تھے۔
تازہ ترین