• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ بنی کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ بنی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس کوپرویزاقبال ولدمحمدیوسف کھوکھرسکنہ کرتارپورہ نے بتایاکہ 2010 میں میرے بیٹے دانش پرویزکوحسنین رضااورعلی رضاوغیرہ نے قتل کردیاتھاملزمان تاحال اشتہاری ہیں، اب انہوں نے امام باڑہ چوک کے نزدیک واقع اپنی دکان کرایہ پراشفاق الخیری کودی جس کومیرے بیٹے حارث نے کہاکہ ان سے ہماری دشمنی چل رہی ہے تم ان کی دکان چھوڑدوجس نے دکان نہیں چھوڑی اسی سلسلے میں ہم تھانہ بنی میں ایس ایچ اوکے پاس گئے ہوئے تھے جنہوں نے کرایہ داراشفاق الخیری سے کہاکہ کل چاربجے شام کرایہ داری فارم لے کرآؤ اور جس کوکرایہ دیتے ہواس کوبھی ہمراہ لے کرتھانہ آنا،میں اورمیرابیٹاتھانہ سے فارغ ہوکرجب تکہ ہاؤس کے سامنے پہنچے توحارث نے مجھے کہاکہ آپ گھرچلومیں آجاتاہوں میں جب رات ساڑھے بارہ بجے رکشہ سٹینڈکے قریب پہنچاتوپیچھے سے فائرنگ کی آوازآئی میں فائرنگ کی آوازسن کرواپس اپنے بیٹے حارث کی طرف گیاتودیکھاکہ وہ زخمی حالت میں پان شاپ میں پڑاتھا،مجھے میرے چھوٹے بھائی ندیم یوسف نے بتایاکہ دوموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے حارث کوزخمی کردیا،میں اورمیرابھائی ندیم حارث کوہولی فیملی ہسپتال لے کرآرہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین