• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔ویمن پولیس سٹیشن اسلام آبادکوشمائلہ اعوان نے بتایاکہ موجودہ خاوندسے پہلے اس کی شادی بشارت حسین سے تھی جس سے اس کی تین بیٹیاں ہیں جواس کے ہمراہ موجودہ خاوندطارق کے ساتھ رہائش پذیرہیں۔میں مختلف گھروں میں کام کرکے اپنے بچوں کاپیٹ پالتی ہوں ۔گذشتہ روزجب میںکام سے فارغ ہوکرگھرواپس آئی تومیں نے اپنی 10سالہ بیٹی (م) کوپریشان دیکھاجس سے پریشانی کی وجہ پوچھی تواس نے بتایاکہ 15روز پہلے اس کے سوتیلے والدنے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین