آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طب کی ڈسپنسریاں قائم کر کے حکماء کی خدمات سے استفادہ کیا جائے،مقررین سیمینار

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) حکومت ملکی صحت پالیسی میں طب کو بھی شامل کر ے گی ، طباء کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا تاکہ ملک علاج معالجے کے میدان میں خودکفالتی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہا ر حکیم راحت نسیم سوہدروی ممبر نیشنل کونسل فار طب، حکیم بشیر بھیروی نائب صدر پیم، حکیم عمر توصیف ، پروفیسر حکیم صابر علی شاہ، حکیم حارث نسیم، حکیم عمران اجملی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب، سیدہ طاہرہ بخاری نے پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈ یسن (پیم) کے زیر اہتمام ہمدرد مرکز راولپنڈی میں طب یونانی کے لیے مسائل اور وسائل کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے کہا کہ دنیا نباتات اور فطرت کی طرف لوٹ رہی ہے ۔طب یونانی کا نظریہ علاج نباتات سے علاج پھر سے دنیا میں مقبول ہو رہا ہے اور عالمی ادارہ صحت طب کو تسلیم کر کے اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔حکومت کو طب کی ڈسپنسریاں قائم کر کے حکماء کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہیے۔اب طب کی تعلیم و تحقیق عالمی معیار کی ہو چکی ہے ۔ صحت کی بحالی کے لیے حکیم ، ڈاکٹر اور سائنسدان کا اتحاد ثلاثہ ضروری ہے۔ طب کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ مقررین نے طب کے لئے شہید حکیم محمد سعید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں اطباء کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں