آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) دہشت گردی کے دو مقدمات میں ملوث ملزمان کو قید اور جرمانہ کی سزا سنادی گئی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج سلیمان بیگ نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عرصہ حوالات اور دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، سی ٹی ڈی پولیس نے اوکاڑہ کے رہائشی محمد اعجاز کو گرفتار کر کے نفرت آمیز لٹریچر اور دیگر مواد برآمد کیا تھا۔ خصوصی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے بھی تعصب اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ملوث ملزم کو عرصہ حوالات اور دو ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، سی ٹی ڈی پولیس نے رواں برس ملزم محمد اصغر کو گرفتار کیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں