آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا رکن ہے، سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ ٹیکسلامیں گذشتہ روززخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم نجیب اللہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا رکن ہے،پولیس کواس ڈکیت گینگ کے ڈکیتی قتل اور ڈیڑھ کروڑ روپے چھینے جانے کی سنگین واردات سمیت18وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل فہیم کو زخمی کرنے کے بعد اپنے ساتھی ڈاکو نجیب اللہ کو زخمی کرنے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی منصوبہ بندی کامیابی کے قریب ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس اس بین الصوبائی ڈکیت گینگ کی مجرمانہ سرگرمیوں کے حوالے سے ایسے ناقابل تردید شواہد آ چکے ہیں جس کے مطابق یہ گینگ کار چوری کے علاوہ ڈکیتیوں اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے جن کی تعداد ابھی تک کم از کم18ہے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ ڈاکومزاحمت کرنے پر بے گناہ شہریوں کو قتل یا زخمی کر دیتے ہیں۔

اسلام آباد سے مزید