آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہائوسنگ اسکیم، ترقیاتی کاموں کی سست روی،الاٹیز پریشان

کوئٹہ(پ ر)زرغون ہائوسنگ اسکیم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر عبداللہ کاکڑ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں زرغون ہائوسنگ اسکیم میں مختلف ترقیاتی کاموں کی سست روی اور کیسکو و کیو ڈی اے حکام کی چشم پوشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ کیو ڈی اے کی چیئرپرسن بشریٰ رند کی جانب سے زرغون ہائوسنگ اسکیم کے گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد یہ توقع کی جا رہی تھی کہ اسکیم میں رہائش اختیار کرنیوالوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی لیکن کیسکو کے پروچیکٹ اور آپریشن ونگ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دے رہے ہیں ۔ آپریشن ونگ کا کہنا ہے کہ نظام فیز وائز مکمل کر کے ان کے سپرد کیا جائے پھر بجلی فراہم کی جائے ان کی تکنیکی مسائل سے بجلی کی فراہمی ایک بار پھر خواب بن گئی ہے ۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نئی بستیاں بسانے کیلئے پرعزم ہیں لیکن کوئٹہ میں تقریباً دس سال قبل بنائی گئی اسکیم اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ بجلی کے ساتھ ساتھ یہاں گیس کی فراہمی بھی مسئلہ بنی ہوئی ہے ان کی اطلاع کے مطابق گیس کمپنی کے ہیڈ آفس سے سات ماہ قبل ا پروول آچکی ہے جس کے بعد گیس والوں کی جانب سے 22کروڑ کا ڈیپازٹ نوٹ بھی ایشو ہوالیکن کام کے آغاز میں سرخ فیتہ حائل ہے یہاں کے مکینوں نے گزشتہ

سردیاں بھی انتہائی کرب میں گزاریں اور اب جبکہ گرمی عروج پر ہے مکینوں کو آئندہ موسم سرما کا خوف ا بھی سے کھائے جا رہا ہے اگر کیس کی فراہمی پر فی الفور کام کا آغاز نہ ہوا تو اس اسکیم کے رہائشی آئندہ موسم سرما بھی تکلیف میں گزاریں گے ۔ اجلاس میں کیو ڈی اے حکام سے کہا گیا کہ اسکیم میں مسجد کی تعمیر کیلئے دو ماہ قبل فائل موو ہو چکی ہے لیکن ابھی تک اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھا کم از کم اس نیک کام میں تو تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ محکمہ مسجد کی تعمیر کیلئے جلد ڈی مارکیشن کرے تاکہ اس نیک کام کا آغاز کیا جا سکے ۔ زرغون ہائونگ اسکیم کے صدر عبداللہ کاکڑ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں انہوں نے میڈیم بشریٰ رند سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا تاکہ ملاقات میں ان سے گرڈ اسٹیشن کے افتتاح پر نہ صرف ان کا شکریہ ادا کیا جائے بلکہ ایسے مسائل جو تقریباً حل ہو چکے ہیں اور محترمہ کی ذاتی توجہ سےتکمیل کوپہنچ سکتے ہیں ان کیلئے بھی کوشش کی جائے رمضان المبارک کی وجہ سے محترمہ کیساتھ ملاقات نہ ہو سکی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محترمہ بشریٰ رند سے ملاقات کا وقت جلد طے ہو جائے گا اور اس کا نتیجہ دیگر مسائل کے فوری حل کی صورت میں نکلے گا انہوں نے کہا کہ اسکیم میں پانی کی فراہمی کیلئے ٹینڈر اخبارات میں آچکا ہے توقع ہے کہ یہ کام بھی جلد شروع ہو جائے گا اور اسکیم کا بنیادی مسئلہ حل ہوگا اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈ ٗ وزیراعلیٰ ٗ صوبائی محتسب بلوچستان ٗ چیف ایگزیکٹو کیسکو اور دیگر حکام سے اپیل کی گئی کہ وہ ذاتی توجہ سے اسکیم میں بنیادی مسائل حل کروائیں تاکہ اسکیم کو فیل ہونے سے بچایا جا سکے۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں