آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کا سفر بلوچستان کو دیر پا خوشحالی کی جانب لیکر جائیگا،بی اے پی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء علاؤ الدین کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تاریخ ساز اور عوام دوست بجٹ پیش کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبے کی نمائندہ جماعت ہونے کا حق ادا کیا ہے ، بجٹ میں بے روزگاری ، صحت ، تعلیم ،پینے کا پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ،ماضی کی روش کو ختم کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کا جامع پلان دیا ہے جس پر عمل درآمد سے صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنی جانب سے بی اے پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی مرکزی قائدین کو پارٹی سیکرٹریٹ پہنچنے پر پھولوں کے گلدستے اور پارٹی مفلر پیش کیے ،علاؤالدین کاکڑ نے کہا کہ انتخابات سے قبل پارٹی نے جو وعدے کیے تھے مالی سال 2019-20کا بجٹ ان وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش قدمی ہےانہوں نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے کئی منصوبوں کا منظور ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ نہ صرف بلوچستان بلکہ وفاق بھی بی اے پی کی حکومت پر اعتماد کرتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ترقی کی یہ سفر بلوچستان کو دیر پا خوشحالی کی جانب لیکر جائیگا۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں