آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اکابرین کے مشن پرسودے بازی کرنےنہیں دیں گے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی اپنے اکابرین واسلاف کے افکار کی ا مین جماعت ہے، ہمارا مشن وپروگرام شخصیات نہ مفادات ہیں، ہمارا پروگرام اسلاف اکابر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ، اکابرین کی قربانیوں کی بدولت امت مسلمہ خصوصا برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی ملی، اسلام کے نام پر بننے والا ملک اکابرین کی جدوجہد کی مرہون منت ہے، اکابرین کے مشن پرسودے بازی کرنے نہیں دینگے اور نہ پروگرام سے غداری کریں گے، انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی پوری امت مسلمہ کی ترجمان جماعت ہے جس نے ہر فورم پر مظلوم مسلمانوں پر مظالم اور اور طاغوتی قوتوں کے جبر و استبداد کے خلاف آواز اٹھائی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے، قوم نام نہاد مذہبی جماعتوں اور قوم پرستوں کی دوغلی سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جمعیت نظریاتی کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کریں ۔

کوئٹہ سے مزید