آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گاڑیوں کی باڈی تبدیل کرکے دوسری لگانا غیرقانونی ہے،صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں ٹرک ، ٹرالر، آئل ٹینکرز اور پبلک بسوں کو قانون کے مطابق رکھیں مشاہدے میں آیا ہے کہ اکثر گاڑیوں کی باڈی تبدیل کرکے دوسری گاڑی کی باڈی لگائی گئی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ گاہی خان چوک اور ملحقہ علاقوںمیں غیر قانونی اور حکومتی منظوری کے بغیر باڈی میکرز گاڑیوں کی باڈی تبدیل کررہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں گاڑی مالکان اور باڈی میکرز کے پاس کوئی این او سی نہیں لہٰذا تمام باڈی میکرز کو نوٹس دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی کام سے گریز کریں، حکومتی نوٹس پر عملدرآمد نہ کرنے والے باڈی میکرز کے خلاف قانون کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی دکان و شورومز سیل کردیئے جائیں گے۔ اگر ٹرانسپورٹ مالکان اپنی گاڑی کی باڈی تبدیل کر وانا چاہتے ہیں توقانون کی پاسداری کرتے ہوئے قانون کے مطابق دفتر کی منظوری کے بعد نئی باڈی رکھیں وگرنہ خلاف ورزی کی صورت میں پرمٹ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

کوئٹہ سے مزید