آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کومشکلات سے دوچار کردیا،نیشنل پارٹی

کوئٹہ (این این آئی)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے بیان میں کہا ہے کہ غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے بلوچستان کے عوام کی زندگی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔زراعت مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس سے کسان کاشت کار زمیندار معاشی تنگدستی سے دوچار ہیںسلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میںقاصر نظر آرہی ہے تاریخ کی نااہل اور ناکام ترین حکومت ملک کے سیاسی سماجی اور معاشی مسائل میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کر رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ہر ریجن میںبجلی کی سپلائی منقطع ہے مکران کی شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جھلاوان، ساراوان،رخشان نصیرآباد سبی اور ژوب ریجن میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اور باقی ماندہ اوقات بھی کمزور بجلی کی فراہمی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ درالخلافہ کوئٹہ بھی واپڈا کے قہر سے محفوظ نہیں سریاب کلی شابو عالمو کلی اسما عیل سبزل سمیت پورے کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے۔شدید گرمی میں بچے بوڑھے خواتین سب متاثر ہیں لیکن نام نہاد نمائندوں اور سلیکٹڈ مرکزی اور صوبائی حکومت کوفرق نہیں پڑتا۔ 

کوئٹہ سے مزید