آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بوائز ڈگری کالج بھاگ میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں،بی ایس او پجار

کوئٹہ(آن لائن)بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل غلام حسین بلوچ صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ جونیئرجوائنٹ سیکرٹری باری خان بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ڈگر کالج بھاگ میں سہولیات کا فقدان ہے طلبا کو کلاسز لینے میں مشکلات کا سامنا ہے انٹر کالج کو ڈگری کا درجہ دیے عرصہ ہوگیا لیکن تاحال بلڈنگ تعمیر نہیں کی گئی جس کے باعث طلباء کو حصول علم میں مشکلات کا سامناہے، طلبا انٹر کالج کے لئے بنائی گئی بلڈنگ میں کلاسیں لے پر مجبورہیں کالج کی بلڈنگ میں مزید کلاسز تعمیر کی جائیں انہوں نے کہا کہ بھاگ ڈگری کالج میں کالج بس تک نہیں کالج بس منظور ہونے کے بعد کچھ نام نہاد لوگوں کے ایما پر بس دوسرے کالج کو دی گئی جسکی بی ایس او پجار مذمت کرتی ہے ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیںکہ بھاگ ڈگری کالج میں مزید کلاسز تعمیر کی جائیں اور کالج کے لیے بس فراہم کی جائے ۔

کوئٹہ سے مزید