آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر13؍ربیع الاوّل 1441ھ 11؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سٹیفورڈ شائرکاؤنٹی کے ایک تہائی کیئر ہومز غیر معیاری ہیں

سٹیفورڈ(مریم فیصل)سٹیفورڈ شائر کاؤنٹی کے ایک تہائی کیئر ہومز مقررہ معیار سے نچلی سطح پر ہیں۔ اس بات کا علم اس وقت ہوا جب مزید کیئر ہومز بنانے کے لئے منصوبہ شروع کرنے کے لئے پہلے سے موجود کیئرِ ہومز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ تقریباً 29 فیصد کیئر ہومز دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے یا تو غیر میعاری ہیں یا پھر مکمل سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کاونٹی باسز کا کہنا ہے کہ اس وقت کیئر ہومز کے لئے ہمیں کرائسز کا سامنا ہے کیونکہ پلیسمنٹس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مزید کیئر ہومز کی اشد ضرورت ہے۔ دو نئے کیئر ہومز بنانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے جو یا تو سٹیفورڈ میں یا کاؤنٹی کے ساؤتھ میں بنائے جائیں گے۔ کاونٹی کونسل کے مطابق بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا مطلب ہے فیملیز مجبور ہیں زیادہ خرچ کرنے پر اور اس بات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے سہولیات میں بھی کمی ہو رہی ہے۔ ہیلتھ چیف کو یقین ہے کہ نئے کیئر ہومز بنانے سے فائدہ ہوگا اور سسٹم پر جو پریشر ہے اس میں کمی واقع ہو گی ۔

یورپ سے سے مزید