آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ آف پاپ اور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔


کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں 29 اگست1958 کو پیدا ہوئے تھے۔

کنگ آف پاپ کہلانے والے آنجہانی گلوکار کے بریک ڈانس دیکھ کر ایک بات تو یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ ان کو میوزک سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا۔

مائیکل جیکسن نے اپنے فنی کیریئرکا آغاز 1964ء میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا۔ جن کا پہلا میوزک البم ’آئی وانٹ یو بیک‘ تھا جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

انہوں نے اپنے پہلے سولو البم ’آف دی وال‘ کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔

1982میں انکے ایک اور البم’تھرلر‘ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ ہر ایک کی زبان پر ان کا نام تھاجو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔

مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی ۔

کنگ آف پاپ اب ہم میں نہیں مگر ان کے گیت آج بھی دنیا بھر میں موسیقی کے شوقین افراد کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں