آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے‘

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کیلئے پرمٹ، رجسٹریشن آسانیوں کیلئے اہم پیشرفت ہے، بالخصوص ایس ایم ایز اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلانے کا نظام دے رہے ہیں، اس سے کاروباری افراد کو کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی کا مقصد کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لانا ہے، اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا، نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔

قومی خبریں سے مزید