• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضامیر نےبین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی اداکار احد رضا میرکومقبول ترین تھیٹر ڈرامے ’’ہیملیٹ‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا۔

احد رضامیر کو حال ہی میں ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ڈرامے’’ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں بہترین پرفارمنس دینے پر بین الاقوامی بیٹی مچل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


اداکار کے تھیٹر پلے ’ہیملیٹ‘ نے نا صرف انہیں پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

احد رضا میر نے اس ڈرامے میں ’ہیملیٹ‘ کا کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ انگریزی ادب کے بادشاہ ولیم شیکسپیئر کا لکھا ہوا تھا، جس کی ڈرامائی تشکیل اینا کیومر نے دی تھی۔

ایوارڈ کا اعلان بیٹی مچل ایوارڈز انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈز امریکی نژاد کینیڈین تھیٹر ڈائریکٹر، ایکٹر بیٹی مچل کی یاد میں 1998 سے دئیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین