• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہیں کیوں کہ بدھ کو خوشگوار موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آج شام کے بعد بارش تھمنے کے امکانات ہیں۔

بر منگھم میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش میں شدت آگئی ہے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایجبسٹن گراؤنڈ کے انڈور اسکول میں پریکٹس شروع کردی ہے۔

گراونڈ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوا ہے۔گراؤنڈ کو خشک کرنے والی دو مشینیں(سپر سوپر)سے کورز پر کھڑے پانی کو نکالنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔پچ اور اس کے اطراف کے ایریا کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

گراؤنڈ اسٹاف کی کوشش ہے کہ پانی آٔٹ فیلڈ کے ساتھ ساتھ پچ کو متاثر نہ کرے۔ایجبسٹن میں دنیا کا سب سے جدید پانی خشک کرنے والا سسٹم اور آلات موجود ہیں۔

پاکستان کے ٹورنامنٹ میں سات میچوں کے بعد پانچ پوائنٹس ہیں اور اسے سیمی فائنل کھیلنے کے لئے اگلے تینوں میچ جیتنا ہیں اگر پاکستان ہار بھی گیا تو اس کے بعد بھی امید کی کرن موجود ہوگی لیکن پھر ٹیم دوسری ٹیموں پر انحصار کرے گی۔

تازہ ترین