• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک اور منی بجٹ کی تیاری کررہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ سے کوئی امید نہیں ہے،وفاقی حکومت سےاب تک بجٹ پاس نہیں ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے10سال کےقرضوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان کیا ہے،کمیشن کامقصد قرضوں کی تحقیقات نہیں بلکہ اپوزیشن کوہراساں کرناہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ گیس کے نرخوں میں یکم جولائی سے مزیداضافہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین