• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بارش کی وجہ سے اِن ڈور پریکٹس کرنا پڑی اور پلیئرز کو بھرپور انداز میں میچ کی تیاری کا موقع نہ مل سکا۔


منگل کو برمنگھم میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستان پلیئرز کو گراؤنڈ میں کھل کر ٹریننگ کا موقع نہیں مل سکا اور کھلاڑی اِن ڈور نیٹس تک محدود رہے، جہاں زیادہ تر پلیئرز نے صرف وارم اپ ناکنگ کی۔

اِن ڈور نیٹس میں محدود جگہ کی وجہ سے فاسٹ بولرز چھوٹے رن اپ سے ہی بولنگ کرتے رہے۔

ایک نیٹ پر وکٹ کیپر سرفراز احمد ایجز پر پھرتی کی پریکٹس کرتے رہے تو دوسری جانب بیٹسمین اپنی تیاریوں میں مصروف رہے۔

پاکستان ٹیم نے اتوار کو میچ جیتنے کے بعد پیر کو برمنگم کا سفر کیا اور پھر منگل کو بار ش نے تیاریوں کو متاثر کردیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

اس میچ میں کامیابی ورلڈ کپ میں پاکستان کی امیدوں کو برقرار رکھے گی جب کہ شکست کی صورت میں بھی پاکستان تکنیکی طور پر آؤٹ نہیں ہوگا اور اسکی رسائی کا انحصار انگلینڈ کے میچز کے نتائج پر ہوگا۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کو برمنگھم میں موسم خشک رہے گا، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی لیکن بارش کا امکان نہیں۔

تازہ ترین