• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آسٹریلیا کا میزبان انگلینڈ کو 286رنز کا ہدف
فوٹو: کرکٹ ورلڈ کپ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 32ویں میچ میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 286رنز کا ہدف دے دیا۔

لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈنے ٹاس جیت کر روایتی حریف آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلوی اوپنرز نے 123رنز کی شاندار شراکت قائم کی،ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے وکٹ کے چاروں طرف کئی دلکش اسٹروکس لگائے،اس دوران انگلش بولنگ لائن بے بس دکھائی دی۔

اس موقع پر ایسا لگ رہا تھا آج کے میچ میں آسٹریلیا روایتی حریف انگلینڈ کو بڑا اور مشکل ہدف دے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا،کپتان ایرون فنچ کی سنچری کے باوجود آسڑیلوی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ پر 285رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلوی اوپنر کے سوا کوئی اور کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا، ایلکس کیری 38رنز پر ناقابل شکست رہے،دیگر میں اسمتھ 38، عثمان خواجہ 23،میکسویل 12رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے واکس 2،معین علی،آرچر، ووڈ اور اسٹوکس نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کا ایونٹ میں 7واں میچ ہے،انگلینڈ نے 6میچز میں سے 4جیتے اور اسے 2میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،آج کے میچ میں شکست کے بعد اس کے لئے ایونٹ مزید مشکل ہوجائے گا، اسے باقی دونوں میچز لازمی جیتا ہوں گے،جو بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہیں۔

آسٹریلیا 6میچز کھیلے ہیں اور پانچ میں کامیابی اپنے نام کی جبکہ بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آج کامیابی کی صورت میں وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی اور شکست کی صورت میں اسے اپنے باقی 2میچز (نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا) میں سے ایک میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

تازہ ترین