• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سونے کی قیمت تاریخی بلندیوں پر
فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمت نے آج پھر انتہائی سطح کا ریکارڈ بنادیا۔

ایک تولے پر 1300روپے اور دس گرام کی قیمت میں 1115روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 21ڈالر بڑھ کر 1429ڈالر فی اونس ہوگئی،جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آیا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کے اضافے کے بعد 80ہزار 500روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 1115روپے کے اضافے کے بعد 69ہزار 16روپے ہوچکی ہے۔

تازہ ترین