• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے درالحکومت پیرس سمیت کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اتوار تک موسم شدید گرم رہے گا۔

گرمی کی وجہ سے اسکولوں اور مڈل لیول کے جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے نتیجے 9 افراد بے ہو ش ہوگئے، جنہیں امدادی ٹیموں نے اسپتال پہنچایا۔

لوگوں کے پالتو جانور بھی متاثر ین میں شامل ہیں، منگل کے روز بھی سورج آگ برساتا رہا۔ محکمہ صحت نے لوگوں کو دھوپ سے بچنے اور پانی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانس کی اعلیٰ عدالت نے بے گھر افراد کے کیمپوں میں فوری طور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے اعلان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو ملتوی ہونے والے بورڈ کے امتحانات آئندہ ہفتے ہوں گے تاہم اگر والدین چاہیں تو ان کے بچے یہ امتحان ستمبر میں دے سکتے ہیں کیونکہ امتحانات ملتوی ہونے سے ہزاروں خاندانوں کی چھٹیوں کا پروگرام متاثر ہوا ہے ان میں سے بعض نے امریکہ سمیت دیگر ممالک جانا تھا۔

امدادی ٹیموں نے ریٹائرڈ افراد کے گھروں کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس بھر کے گھروں میں ہزاروں بوڑھے ریٹائرڈ افراد رہائش پذیر ہیں۔

تازہ ترین