• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’اصولی طور پر میثاق معیشت کے حامی ہیں‘
فائل فوٹو

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اصولی طور پر میثاق معیشت کے حامی ہیں۔


قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مذاق معیشت کی بات موجودہ حالات کے تناظر میں سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اصولی طور پر آج بھی میثاق معیشت کے حامی ہیں،کیا یہ بہتر نہیں تھا کہ بجٹ سے پہلے اس پر اتفاق کرلیتے؟

قومی اسمبلی سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر اور دھمکیوں کے ساتھ کوئی میثاق نہیں ہوسکتا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بجٹ اجلاس سے خطاب میں حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کرچکے ہیں۔

جس پر گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قائد حزب اختلاف کی پیشکش پر وزیراعظم عمران خان سے بات کی،میثاق معیشت پر حکومت نے مثبت جواب دیا ہے۔

تازہ ترین