• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ2019ء کے 32ویں میچ میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو 64رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر 12پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست  اور وہ سیمی فائنل کے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔


لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم 286رنز کے تعاقب میں 44اعشاریہ 4اوورز میں 221رنز پر ڈھیر ہوگئی،یوں آسٹریلیا نے میچ بآسانی 64رنز سے اپنے نام کرلیا۔

میزبان ٹیم کی طرف سے بین اسٹوکس 89رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں بیر اسٹو 27،واکس 26، بٹلر25 اور عادل رشید 25رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرین ڈوف نے5 اور مچل اسٹارک نے 4انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

انگلینڈ کی طرف سے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر آسٹریلیا نے 50اوورز میں 7وکٹ پر 285رنز بنائے، اننگز کی خاص بات کپتان ایرون فنچ کی سنچری اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچری رہی۔

کپتان ایرون فنچ کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فتح کے ساتھ آسٹریلیا فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے جسے کل پاکستان سے میچ کھلینا ہے۔

بھارت تیسرے نمبر پر ہے اور آج کی شکست کے باوجود انگلش ٹیم چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

فائنل فور کے لئے اب جن ٹیموں کے درمیان رسہ کشی تیز ہوگئی ہے، ان میں پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش کے بعد ٹیم انگلینڈ بھی شامل ہے۔

اسے نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے میچز جیتنا ہوں گے اگر پاکستان تینوں میچز میں فتحیاب ہوتا ہے تو اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

تازہ ترین