• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن ورلڈ کپ فٹ بال میں امریکا کی اسپین کے خلاف کامیابی پر مبصرین نے شدید تنقید کی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی کارکردگی چیمپئن ٹیم کی طرح نہیں تھی، اگر اس کی یہی کارکردگی اگلے میچز میں برقرار رہی تو یہ فائنل میں نہیں پہنچ سکے گی۔

ایک مبصر کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیم اسپین کے خلاف 12کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلی جن میں 11کھلاڑی اور ایک ریفری شامل تھا۔

ایک اور مبصر کا کہنا تھا کہ امریکا کو جو دوسرے ہاف میں پینالٹی دی گئی وہ سراسر غلط تھی۔

اسپین کی ٹیم انتہائی بدقسمت رہی، امریکی کھلاڑیوں کے بے تحاشا فائول کرنے کے باوجود انہیں کوئی کارڈ نہیں دکھایا گیا-

تازہ ترین