• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جولائی سے مسافرٹرینوں کےکرائے میں اضافہ

پاکستان ریلویز نے یکم جولائی سے تمام مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 2 سے ساڑھے 8 فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا تاہم 50 کلومیٹر تک کے سفر میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کرائے میں اضافہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اکانومی کلاس کے کرائے میں 100 روپے سے کم اضافہ کیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق تمام اسپیشل ٹرینوں کے کرائے قراقرم ایکسپریس کے برابر رکھے گئے ہیں۔ ہزارہ ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کے کرائے 14 اور 21 اگست سے تیزگام کے کرائے کے برابر ہوں گے۔

تازہ ترین