• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہو؟

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہو؟ مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس لگانے کا طریقہ کار طے کیا جائے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالرزاق دائود نے کہا کہ ایف بی آر کا کہنا ہےکہ مقامی فروخت پر ٹیکس لگانا مشکل ہے،ٹیکس ری فنڈز کےلیے جعلی انوائسز کا کاروبار شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ زیرو ریٹنگ کو ختم کرنے کی ایف بی آر نے بھی مخالفت کی تھی، اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہو، مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس لگانے کا طریقہ کار طے کیا جائے۔

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ ایف بی آر40سال کی خرابیاں 40روز میں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے انڈسٹریل گروتھ کے پیچھے نہیں گئے۔

عبدالرزاق دائود نے کہا کہ آئی ایم ایف نے زیروریٹنگ ختم کرنےکا کہا ہے، وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کراچکی ہے،ایف بی آر نے اس بات کی مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین