• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات اور واقعات میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 5ا فراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب گاڑی سے 40 سالہ اظہار الدین ولد سید عمر جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 36سالہ نوید ولد نذیرجاں بحق ہو گیا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ،مین نیشنل ہائی وے گھگڑ پھاٹک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 25سالہ جاوید ولد ریاض جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، لانڈھی بابرکانٹا کےقریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور ایک شخص شدید ز خمی ہو گیا ،لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق فوری طور پر دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی ،سلطان آباد حاجی کیمپ کے قریب واقع گھرمیں کرنٹ لگنے سے 30سالہ خاتون اسماءزوجہ زاہد جاں بحق ہو گئی ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ 

تازہ ترین