• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی،نوجوان کی بوری میں بند لاش ملی، دوستوں نے رقم کے لالچ میں قتل کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی کا رہائشی 17سالہ زبیر ولد اسلم 16جون سے لاپتہ تھا جسکی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کروائی گئی تھی، پولیس کے مطابق مقتول کی بوری بند لاش اسکے دوستوں کی نشاندہی پر شیرپاؤ لالہ باغ روڈ قبرستان سے برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان زبیر سے چابی لیکر اس کی دکان سے رقم لوٹنا چاہتے تھے، ملزمان نے زبیر کو قتل کرکے لاش شیر پائو قبرستان میں پھینک دی، ٹیلیفون کا ریکارڈ نکالنے کے بعد ایک ملزم کو حراست میں لیا گیاجس نے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین