• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3؍ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتارکرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ہائی وے اور لیاقت آباد سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزمان کو اسلحہ اورایمونیشن سمیت قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین