• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوش قرار دی جانیوالی عمارتیں خالی کر نے کیلئے نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخارقائم خانی کی ہدایات پر ادارے میں" رین ایمرجنسی سینٹر"قائم کردیاگیاہے ،ٹیکنیکل کمیٹی کا مخدوش حالت عمارات سے متعلق سروے جاری ہے جبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرمختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے۔مون سون بارشوں کے آغاز اور ماہرین موسمیات کی پیشنگوئیوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی سینٹرقائم کیاجاچکاہے جس میں ایس بی سی اے کاٹیکنیکل اسٹاف تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہے جو ہنگامی صورتحال میں فوری تیکنیکی و امدامی معاونت فراہم کرے گا اس سلسلے میں اطلاع کے لئے شہری ایمرجنسی سینٹرکے فون نمبر 021-99232354پررابطہ کرسکتے ہیں۔ ماہرین تعمیرات وانجینئرر پرمشتمل ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک قراردی گئی عمارتوںکے مکینوں اوراستعمال کنندہ کو ایس بی سی اے کی جانب سے ایک بار پھرانتباہی نوٹسسز جاری کردیئے گئے ہیں کہ ان عمارتوں کوفوری خالی کردیاجائے خاص طورپر بارشوں کے سبب یہ عمارتیں اپنابوجھ برداشت نہیں کرسکتیں جس کی وجہ سے اچانک زمین بوس ہوکر اندوہناک انسانی المیے کا سبب بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین