• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میمن گوٹھ، پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میمن گوٹھ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے، میمن گوٹھ پولیس نے مسلح ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دو ملزمان علی نواز عرف لاشاری اور عبدالماجد عرف ماجد ملیری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا، ملزم علی نواز عرف لاشاری پر پولیس پر فائرنگ، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر نوعیت کے درجنوں مقدمات شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج ہیں، ملزم عبدالماجد کے خلاف صدر، کورنگی اور شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین